چین میں زیر زمین کار پارکنگ منہدم، آٹھ افراد ہلاک

   

گو ئیانگ، 29اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی صوبہ گوئیژو میں پیر کو ایک زیر تعمیر زیر زمین کار پارکنگ مہندم ہونے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ضلع گوانشن ہوکے انفارمیشن دفتر نے منگل کے روز بتایا کہ صوبے کے دارالحکومت گوئیانگ میں ایک زیر تعمیر کار پارکنگ گزشتہ شام تقریبا 4:30 بجے منہدم ہو گئی ۔ اس وقت موقع پر 14 ورکرس کام کر رہے تھے ۔ ان میں سے تین بچ کر نکل آئے اور بچاؤ اور رحتی عملے نے فوری طور پر ایک ورکر کو بچا لیا ۔ 10 ورکر ملبے میں پھنسے رہے جنہیں نکالنے کا عمل جاری رہا ۔