چین میں سڑک حادثہ ،36ہلاک،36زخمی

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 36افراد ہلاک اور دیگر 36 زخمی ہوگئے ۔ جب کہ چین کے مشرقی صوبہ ژیانگ سو میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ مقامی عہدیداروں نے اتوار کے دن اطلاع دی کہ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح 7بجے پیش آیا تھا ۔ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتاہے کہ اس کی وجہ ایک ٹائر کی ہوا خارج ہوجانا تھا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ سڑک حادثے چین میں ایک عام بات ہے اور ٹریفک قواعد کی عام طور پر خلاف ورزی کی جاتی ہے۔