چین میں سڑک حادثہ ،8ہلاک

   

ہیفئی، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے انہوئی صوبے کی راجدھانی ہیفئی میں ایک سڑک حادثہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی پبلک سیکیورٹی بیورو نے یہ اطلاع دی ہے ۔بیورو کے مطابق ہیفئی میں چانگ فینگ کاؤنٹی کے نزدیک چہارشنبہ کو ٹرک اور کار کی ٹکر میں سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایک دیگر زخمی علاج کے دوران ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس حادثہ کے اسباب کی تحقیقات کررہی ہے ۔

خلیفہ حفتر کی فوج سرتے شہر پر قابض
دمشق ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خلیفہ حفتر کی فوج لیبیا کے اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر سرتے پر قبضے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ماہرین اس پیش رفت کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ طرابلس حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ خلیفہ حفتر لیبیا کے مشرق میں ایک متوازی حکومت قائم کیے ہوئے ہیں ۔
اور گزشتہ برس اپریل میں انہوں نے طرابلس پر قبضے کے لیے ایک بڑی عسکری کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ترکی اور روس کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کیا مطالبہ کیا گیا ہے۔