بیجنگ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 6 افراد ہلاک اور مزید ایک زخمی ہوگیا جبکہ چین سیلاب، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی گرفت میں آگیا۔ مقامی عہدیداروں نے آج کہاکہ موسلا دھار بارش کا آغاز جمعرات کے دن ہوا اور اِس کی وجہ سے 77,400 ہیکٹر علاقہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ مکانات منہدم ہوگئے۔ جملہ 97 مکانات کو نقصان پہنچا۔ راست معاشی نقصانات کا تخمینہ 1.59 ارب یوان (مقامی سکّہ جو 90 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ہوتا ہے) ۔تقریباً 83 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 45 ہزار شہری امداد کے فوری مستحق بتائے جاتے ہیں۔ آفات سماوی کی سربراہی بشمول صوتی لحاف اور بانس کے بنے ہوئے قالین متاثرہ افراد میں عہدیداروں کی جانب سے تقسیم کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے انتباہ جاری کیا جاچکا ہے کیوں کہ موسلا دھار بارش 12 جون تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔
