بیجنگ: 28 اگست (یو این آئی) چین میں شدید بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ بارش اور سیلاب کے آغاز سے 23 صوبوں میں سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے سڑکوں کی ہنگامی مرمت کی مد میں تقریباً 540 ملین یوآن مقامی حکام کو دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ یکم جولائی کو شروع ہوا جس سے ملک کے شمال اور جنوب میں ریکارڈ بارش ہوئیں۔ دریائے چناب خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔