چین میں شدید بارش اورسیلاب کے پیش نظر 10 صوبوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ

   

بیجنگ : چین نے شدید بارش سے پیدا ہوسنے والے امکانی سیلاب کے پیش نظر 10 صوبوں میں ہنگامی حالات نافذ کردیئے ہیں۔فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے متعلق امدادی مرکز نے ملک کے شمال، وسطی اور جنوب مغرب میں شیڈونگ، شانشی، شانسی، جیانگ سو، انہوئی، ہینان، ہوبے، سیچوان اور گیکو کے صوبوں میں چوتھی سطح کا “ہنگامی” الرٹ جاری کیا ہے۔بتایا گیا کہ یہ علاقے اختتام الہفتہ متوقع شدید بارش سے متاثر ہوں گے اور اس خطے میں کئی دریاؤں اور ان کی شاخوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت نے متعلقہ مقامی اکائیوں کو بارش کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور خطرے سے دوچار علاقوں کو مناسب طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔