بیجنگ ۔ بیجنگ سمیت چین کے شمالی حصے میں شدید برف باری کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے برف باری کے لئے چوتھے درجہ کا بلو الرٹ جاری کردیا ہے۔ شہریوں کو غیرضروری سرگرمیاں منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ شمالی حصوں کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز ہی سے برف باری شروع ہوگئی تھی۔