بیجنگ ۔ چین میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں بہت واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ساتھ ہی اس ملک کی آبادی میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سالوں کے دوران چین کی آبادی میں محض 0.53 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کی کْل آبادی 1.41 ارب ہے، جس کے بعد بعض حلقوں میں وہاں آبادی سکڑنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ چین میں ہر پانچویں شہری کی عمر ساٹھ برس سے زیادہ ہے اور نوجوان افرادی قوت کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو سست کر سکتی ہے۔
