چین میں طلائی بیت الخلاء 40 ہزار سے زیادہ ہیرے جڑا بے نقاب

   

٭ بیجنگ : ایک طلائی بیت الخلاء جس پر 40,815 ہیرے جڑے ہوئے تھے اور بلٹ پروف نشست مالیتی 9 کروڑ روپئے کی چین کے دوسرے بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو میں بے نقاب کی گئی جو وائرل ہوگئی۔ یہ بیت الخلاء آرن شم جوہری اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنی کورونیٹ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ گنیز ریکارڈ کے بموجب سب سے زیادہ ہیرے جڑا بیت الخلاء ہے۔