نئی دہلی : چین میں طلاق کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ چین کے نئے طلاق قانون کو سخت بنایا جارہا ہے۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد کسی بھی شادی شدہ جوڑے کو طلاق لینا مشکل ہوگا اس لئے کئی جوڑے اس نئے قانون کے آنے سے پہلے اپنی شادی ختم کرانے کے لئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ طلاق دلانے کی وکالت کرنے والے وکلاء کو بھی اس نئے قانون سے کئی پریشانیاں ہیں۔ چین کے نئے قوانین کے مطابق جو شادی شدہ جوڑا علیحدہ ہونا چاہتا ہے اسے باہمی طور پر اپنی شادی ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کرنے سے قبل ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرسکے۔ 30 دن بعد یہ جوڑا مقامی عہدیداروں سے رجوع ہوکر دوسری مرتبہ اسے سرکاری طور پر طلاق کے دستاویزات داخل کرنے ہوں گے۔
