چین میں طوفانی بارش کا بلیو الرٹ جاری

   

بیجنگ، 17 اگست (یو این آئی) چین کی قومی رصد گاہ نے اتوار کے روز طوفانی بارش کے مد نظر بلیو الرٹ جاری کیا ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وارننگ دی ہے۔ چین کے قومی محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک، اندرونی منگولیا، شانسی، ہیبی، شانڈونگ، چنگھائی، گوانگسی اور گوانگ ڈونگ کے کچھ حصوں میں شدید بارش اور طوفان کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کچھ علاقوں میں محدود پیمانے پر لیکن شدید بارش ہوسکتی ہے ۔گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ 70 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش کا امکان ہے ۔محکمے نے حفاظتی رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن میں مقامی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ طوفانی بارش کیلئے تیار رہیں، اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں، ڈرائیوروں کو پانی سے بھری سڑکوں اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑسے محتاط رہنے ، اور متعلقہ ایجنسیوں سے شہروں ، زرعی آراضی اور مچھلی کے تالابوںسے پانی کے نکاسی کے نظام کا معائنہ کرنے کے کیلئے کہا گیا ہے ۔چین کے پاس چارسطحوں کا رنگوں پر مبنی ،موسمی وارننگ نظام ہے ، جس میں سرخ رنگ انتہائی شدید موسم کی نشاندہی کرتا ہے ، اس کے بعد نارنجی، پیلا اور نیلا ہے ۔