بیجنگ ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان لیکیما جس کے دوران سمندری امواج کی بلندی 32 فیٹ تک پہنچ گئی تھی۔ ہلاکتوں کی تعداد مقامی عہدیداروں کے بموجب آج 32 ہوگئی جبکہ راحت رسانی کارروائی جاری ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ افراد کا تخلیہ کروادیا گیا ہے کیونکہ طوفان کے زیراثر زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔ چین کا شہر وین لنگ ہفتہ کی صبح سمندری طوفان سے بدترین متاثرہ علاقہ ہے جہاں 187 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور سمندری موجوں کی بلندی جو ساحل سے ٹکرا رہی تھیں، کئی میٹر تک تھی۔
