بیجنگ : چین کے صدر ژی جن پنگ نے آج یہ اعلان کیا کہ چین نے 770 ملین افراد کو گذشتہ چار دہوں کے دوران بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے ملک میں غربت کے خلاف مکمل فتح حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں یہ بھی ایک ’’کرشمہ‘‘سے کم نہیں اور یہ ملک کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک میں غربت پر قابو پایا گیا ہے جو اعزاز ہے۔