چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ، 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب۔مغربی صوبہ گوئی جھاؤ میں تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے اور 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔گزشتہ منگل کو گوئی جھاؤ صوبہ میں تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جانچ میں معلوم ہوا کہ تودے کی وجہ سے 23 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لئے بچاؤ عملہ ابھی بھی تلاشی مہم چلائے ہوئے ہے ۔