واشنگٹن ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ چین میں مقیم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ خاص کر چین کے مقام ژی ژانگ میں مسلمانوں پر چینی حکام ظلم کررہے ہیں ۔ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیرس ایلیس جی ویلس نے وسط ایشیائی ممالک کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔