بیجنگ:چینی شہر چونگ چنگ کی کاؤنٹی ڑونگ کے ایک گاؤں میں مکھیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈرون تیار کیا گیا جو مکھیوں کے چھتوں کو آگ کے شعلوں کے ذریعے نشانہ بناتا ہے۔گاؤں میں 100 سے زائد چھتوں کو نشانہ بنانے کے لیے چھ پروں والا ڈرون 80 ہزار یوآن (12200 ڈالرز) کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ جس کے ساتھ پیٹرول کا ایک ٹینک اور ایک نوزل لگائی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گاؤں میں رضا کار تنظیم ‘بلیو اسکائی ریسکیو’ نے مقامی افراد کی مدد سے ایک ٹیم بنائی جس نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔ ‘بلیو اسکائی ریسکیو’ اس علاقے میں ریسکیو اور دیگر ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔بلیو اسکائی ریسکیو کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون سوٹ کیس جتنے بڑے چھتوں کو نشانہ بنانے سے پہلے ان پر منڈلاتا ہے۔