چین میں نئے ریموٹ سیسنگ سیٹلائٹس کی لانچنگ

   

تائیوان، 7 ستمبر (یو این آئی) چین نے شمالی شنسی صوبے کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اتوار کو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ لانچ کیا۔ یاوگان-40 03 گروپ کے سیٹلائٹس کو صبح 12:34 بجے (بیجنگ وقت) ایک تبدیل شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور یہ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے ۔ یہ سیٹلائٹس الیکٹرو میگنیٹک ماحول کی نگرانی اور متعلقہ تکنیکی تجربات کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔ یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے 593ویں مشن کی نشاندہی کرتا ہے ۔