بیجنگ : چین نے ویڈیو گیمز پر اخراجات کم کرنے کیلئے قوانین کا اعلان کیا ہے جو لوگوں کے ویڈیو گیمز پر خرچ کرنے والے پیسے اور وقت کو محدود کرے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں حکام نے بڑے پیمانے پر قواعد کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد ضرورت سے زیادہ اخراجات اور انعامات کو روکنا ہے جو ویڈیو گیمز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس مسودہ قانون سے دنیا کی سب سے بڑی گیمز کی مارکیٹ کو دھچکا لگا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ قوانین آن لائن گیمز کو انعامات کی پیشکش کرنے سے روکتے ہیں جو صارفین کو کھیلنے اور ضرورت سے زیادہ خرچ کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق چین میں تمام ویڈیو گیمز کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے اکاؤنٹ میں پیسوں کی حد بندی کو واضح کریں۔ مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ آن لائن گیمز کو ایسے انعامات کی پیشکش نہیں کرنی چاہیے جو لوگوں کو ضرورت سے زیادہ کھیلنے اور خرچ کرنے پر آمادہ کریں۔