چین میں ٹرک پلٹنے سے 7افراد کی موت ، دو زخمی

   

کونمینگ، 8 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صو بہ یوننان میں شاہراہ پر ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز دوپہر بعد تین بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جب ایک ٹرک سڑک کنارے نصب حفاظتی باڑ سے ٹکراکر پلٹ گیا ۔اس دوران مخالف سمت سے آ رہی ایک چھوٹی کار اور ایک دو پہیہ موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے آ گیا جس سے 7 افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔