چین میں پراسرار وائرس کا چوتھا مریض بھی فوت

   

بیجنگ ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چینی صوبے ووہان کے طبی حکام نے نمونیا کا باعث بننے والے وائرس سے ایک اور مریض کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس طرح اس پراسرار وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس انسان سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔ ووہان میں پندرہ طبی اہلکاروں میں بھی اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ آج منگل کو بھی ووہان کے ہاسپٹلس میں نمونیے میں مبتلا نئے مریض لائے گئے ہیں۔ ووہان کے علاوہ نمونیے میں مبتلا افراد کے کلینیکل ٹیسٹس بیجنگ، شنگھائی اور شینڑن شہروں میں بھی مثبت آئے ہیں۔ چند مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔