چین میں پریس کی آزادی مسلسل زوال پذیر: رپورٹ

   

بیجنگ : ایک نئے سروے کے مطابق چین میں سرمائی اولمپکس سے قبل وہاں کام کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کو ’’غیر معمولی دشواریوں‘‘ کا سامنا ہے۔ ژنجیانگ خطے کے صحافیوں کا بھی کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے زیادہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی صحافیوں کی تنظیم فارن کارسپونڈنٹس کلب آف چائنا نے پریس کی آزادی کے حوالے سے پیر کے روز ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں میڈیا کی آزادی جس تیزی سے زوال پذیر ہے اس پر ایف سی سی سی انتہائی پریشان ہیایف سی سی سی کے سروے میں 100 سے زائد غیر ملکی صحافیوں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 99 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کا احساس ہیکہ چین میں میڈیا اہلکاروں کیلئے کام کرنے کے حالات بین الاقوامی میعارات پر پورا نہیں اترتے۔