چین میں پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی توقعات سے زیادہ

   

بیجنگ :مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مضبوط کارکردگی کے ساتھ نئے بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں نے چینی معیشت کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کہیں زیادہ آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی معیشت میں 2024 کی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کہیں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ بلومبرگ کے تجزیہ کاروں نے اس مدت میں 4.8 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی تھی لیکن اعداد و شمار کے مطابق مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)میں نمایاں طور پر 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘قومی معیشت نے بحالی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق صنعتی پیداوار اور زراعت میں بالترتیب 6.1 فیصد اور 3.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ سروسز سیکٹر میں پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور صدر شی جن پنگ کی’مضبوط قیادت میں معیشت نے’اچھی شروعات کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘پالیسیاں اثر انداز ہوتی رہیں، پیداور اور مطالبات مستحکم رہے اور ان میں اضافہ دیکھا گیا۔
روزگار اور قیمتیں عام طور پر مستحکم رہیں، مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا رہا اور معیاری ترقی نے نئی پیش رفت کی۔‘‘