چین میں چاقو سے حملہ10 افراد ہلاک

   

بیجنگ : چین کے جنوبی صوبے یْن آن کے ایک ہسپتال میں چاقو سے کئے گئے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چین خبر رساں ایجنسی ژہنواکے مطابق حملہ چاقو سے اور یْن آن کے ضلع جاوٹنگ کی تحصیل جن شیاونگ کے سرکاری ہسپتال میں کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔تاہم یْن آن کے پڑوسی صوبہ گیوجو سے نشریات دینے والے ٹیلی ویژن چینل ‘گیو زو’ نے حملے میں 23 افراد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔