بیجنگ، 21 مئی (یو این آئی) چین میں چو سو سالہ قدیم ڈرم ٹاور کا ایک حصہ اچانک زمین دوزہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ٹاور کے گرنے کی کوئی ظاہری وجہ سامنے نہیں آئی۔ فینگ یانگ ڈرم ٹاور جو 1375میں تعمیر کیا گیا تھا جسے تقریبات کے آغاز اور دن کے وقت کا اعلان کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹاور چین کے سب سے بڑے ٹاورز میں سے ایک ہے ۔ بیجنگ سے دو سو میل دور یہ ٹاور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔عینی شاہد نے بتایا کہ ڈرم ٹاور کے دروازے کے پاس ایک دکان میں موجود تھا، کہ اچانک ٹائل گرنے کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔