بیجنگ ۔ چین میں کشتی ڈوبنے سے 2افراد ہلاک ہوئے،جب کہ 10افراد کو بچالیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا۔ ایمرجنسی کال موصول ہونے پر کوسٹ گارڈز کی 6کشتیوں کو فوری طور پر جائے وقوع پر بھیجا گیا ،جنہوں نے 10افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔واضح رہے کہ چین کے اس علاقہ میں جہاں یہ حادثہ پیش آیا وہاں مسافروں کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک لے جانے والی کشتیوں میں اکثر گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرالیا جاتا ہے جس کے باعث اکثر و بیشتر اس نوعیت کے حادثات پیش آتے ہیں۔