چین میں کنیڈین شہریوں پر جاسوسی کی فرد جرم عائد

   

بیجنگ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے دو کینیڈین شہریوں کے خلاف باضابطہ طور پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ جمعہ کو سپریم پیپلز پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ سابق سفارت کار مائیکل کورگ اور بزنس مین مائیکل سپاور کے خلاف ملکی راز چرانے کے الزام میں قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ چین اور کینیڈا کے مابین کشیدگی پیدا ہونے کے بعد 18ماہ قبل ان دونوں کو بیجنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چین نے یہ گرفتاریاں کینیڈا میں چینی کمپنی ہواوے کی اعلیٰ خاتون افسر مینگ وان ڑو کی گرفتاری کے بعد جوابی ردعمل کے طور پر کی تھی۔