بیجنگ۔ وسطی چین میں کوئلے کی کان میں ایک حادثے کے نتیجے میں ایک کان کن ہلاک جبکہ دیگر سات لاپتا ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ ہنان صوبے میں واقع ایک کان میں اس حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ چینی حکومت کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات کی جانچ پڑتال کرتی رہتی ہے لیکن ملک میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کان مالکان بعض اوقات حفاظتی اقدامات پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔
