چین میں کوروناوائرس سے مزید44افرادہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کوروناوائرس سے مزید44 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2858ہوگئی۔چینی میڈیا کے مطابق قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں کورونا سے مزید327افرادمتاثر ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد78ہزار824 ہوگئی ہے۔چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ وائرس کی شدت کم ہونے لگی ہے اور 36ہزار117 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی۔دوسری جانب جنوبی کوریا،ایران اوراٹلی بھی اس جان لیوا بیماری سے کافی متاثر ہیں۔ جنوبی کوریامیں مزید761افراد کورونا کا شکار ہوگئے اور مجموعی تعداد2022ہوگئی ہے۔ایران میں1000افراد اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جن میں سب سیزیادہ مذہبی مقدس شہر قم میں ہیں۔ ایران کے کئی اعلیٰ حکام بھی کوروناوائرس سے متاثر ہیں جن میں نائب وزیرخواتین وخاندانی امورمعصومہ بھی شامل ہیں۔