چین میں کورونا وائرس کے 70 فیصد مریض صحتیاب : عالمی ادارہ صحت

   

حیدرآباد کا سافٹ ویر انجینئر بھی صحت یاب

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے 70 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس متعدی وباء سے بدترین متاثر ملک اب کنٹرول کرچکا ہے جہاں 80,000 افراد متاثر ہوئے تھے جن کے جملہ 70 فیصد کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کسی تازہ کیس کی شناخت نہ ہوسکی اور ایک سافٹ ویر انجینئر جو دوبئی سے بنگلور اور وہاں سے حیدرآباد پہونچنے کے بعد متاثر پایا گیا تھااب پوری طرح صحت یاب ہوچکا ہے۔