چین میں کورونا وائرس ہلاکتوں میں مزید اضافہ

   

بیجنگ ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1500 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو اکیس افراد نمونیا نما بیماری سے جانبر نہیں ہو سکے۔ اسی طرح شفا خانوں میں پانچ ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ نئی تشخیص کے بعد اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 64000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے باہر ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ تمام تر چینی کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں فی الحال کوئی کمی ظاہر نہیں ہوئی ہے۔