حیدرآباد ۔ 14 اگست (سیاست نیوز) ایک کے بعد دیگر مزدوروں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد چین کی ایک بڑی کشتی شپ کو شٹ ڈاؤن کردیا گیا ہے جس کے سبب مال برداری کا نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔ چین کی کمرشیل دارالحکومت شنگھائی کے قریب ننگوبھروشین پورٹ کو ان دنوں بند کردیا گیا ہے جس کے سبب مال برداری کیلئے غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس سمندری جہاز کے ذریعہ سالانہ ایک ہزار ملین ٹن سے زائد اشیاء کو ٹرانسپورٹ کیا جاتا تھا۔ اس مقام پر 34 سالہ مزدور کورونا سے متاثر ہوگیا جس کے سبب سنسنی پیدا ہوگئی جبکہ دوسری طرف ڈیٹا ویرینٹ کے زور پکڑنے سے بے چینی ڈھل گئی اور عوام خوف کا شکار ہیں اور حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے مکان کی دہلیز پر انیوپ بار کو قائم کیا جارہا ہے۔