چین میں کورونا کا نیا ٹسٹ تیار

   

بیجنگ : چینی سائنسدانوں نے کوروناوائرس کا ایک نیا ٹسٹ تیار کیا ہے جو پی سی آر لیاب ٹسٹ کی طرح بالکل درست اور ٹھیک نتائج کا حامل ہے اور صرف 4 منٹ کے اندرنتائج دیتا ہے۔ کوویڈتشخیص کیلئے اس وقت پولیمرز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹسٹ کووسیع پیمانے پراستعمال کیا جارہا ہے اور اس کو سب سے زیادہ درست اور حساس سمجھا جاتا ہے، لیکن نتیجہ میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔