بیجنگ : چینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ملک کورونا وائرس کے باعث یکم مارچ سے 56 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام نے کہا کہ ان کیسوں میں نصف سے زیادہ شمال مشرقی صوبے جیلن میں رپورٹ ہوئے۔ چین مییں امراض کنٹرول کے مرکز کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وبائی مرض کے سلسلے میں متاثرین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔