بیجنگ ،12اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چین میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 99نئے مریضوں کا پتہ چلا جن میں 97بیرونی ممالک سے آئے لوگ ہیں ۔قومی صحت کمیشن نے اتوار کو بتایاکہ 99نئے معاملے درج کیے گئے ہیں لیکن کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ایک روز قبل چین میں کورونا انفکشن کے 46نئے کیس ملے تھے اور تین کی موت ہوئی تھی ۔طبی اہلکارون نے بتایاکہ چین میں 1130سے زیادہ متاثرہ لوگوں کا علاج ہورہاہے جن میں سے 139کی حالت سنگین ہے ۔چین میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 63ایسے معاملے درج کیے گئے ہیں جن میں کوئی علامات نظر نہیں آئی تھیں ۔ان میں 12بیرونی ممالک سے آئے لوگ ہیں ۔ افسران کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 70سے زیادہ معاملے ان چینی شہریوں میں پائے گئے جو روس سے چین اور شنگھائی آئے تھے ۔اس کے علاوہ روس سے ہی لونگژیانگ پہنچے چینی شہریوں میں پانچ ایسے معاملے بھی درج کیے گئے جن میں علامات نظر نہیں آئی تھیں ۔چین میں اب تک 82000سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 3339ہے ۔