بیجنگ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 12 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جن میں سے چھ کیس بیرون ملک سے آئے لوگوں سے منسلک ہیں۔یہ معلومات نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعہ کو دی ہے ۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق چھ نئے کیس مقامی سطح پرانفیکشن سے ہیں، جن میں پانچ معاملے ہیلونگجیانگ صوبے میں اور ایک معاملہ مونگولیا خود مختار علاقے میں سامنے آیا ہے ۔ تین مشتبہ کیس بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے ہیں اور یہ سبھی معاملے شنگھائی میں پائے گئے ہیں۔ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں جمعرات کو کورونا سے ایک بھی شخص کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔