بیجنگ 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں کورونا کے 14 نئے کیسیس کی توثیق کی گئی ہے جن میں 12 افراد ایسے ہیں جن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ اس طرح آج نئے کیسیس کے سامنے آنے کے بعد چین میں کورونا کے جملہ متاثرین کی تعداد 82,877 تک جا پہونچی ہے ۔ چینی نیشنل ہیلت کمیشن نے کہا کہ دو افراد جو دوسرے متاثر ہوئے ہیں ان میں ایک شخص بیرون ملک سے واپس آیا ہے جبکہ ایک کو مقامی طور پر یہ وائرس لگا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں چین نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے آئے 1,672 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ یہاں 968 افراد ایسے ہیں جن میںکورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں لیکن وہ پازیٹیو نکلے ۔