چین میں کووڈ۔19 کے 22 نئے کیسز

   

بیجنگ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 21 بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ ایک نیا کیس صوبہ گوانگڈونگ کا ہے ۔کمیشن کے مطابق منگل کے روز وبا سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔ منگل کے روز صحت یاب ہونے کے بعد 23 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 50کی نازک حالت بنی ہوئی ہے ۔