ماسکو، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ -19 وبا کے قہر سے پانچ افراد کی موت ہوئی اور 55 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں کووڈ -19 سے مجموعی 3،292 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81،340 تک پہنچ گئی ہے ۔ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سبھی پانچوں اموات صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں جس میں چین میں وبا کا مرکز ووہان شہر شامل ہے ۔ فی الحال اس صوبے سے کو ئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ جان ہا پکنز یونیورسٹی کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کے قہر کو عالی وبا قرار دے دیا تھا ۔