چین میں گندم کے عوض گھر دینے کی پیشکش

   

بیجنگ: چین میں جائیدادوں کی خریدوفروخت کی شرح کم ہونے سے پریشان ایک ڈیولپرنے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا نیا ذریعہ تلاش کرلیا۔ اور وہ ہے گھروں کے بیعانے کے طور پر رقم کی بجائے گندم دینے کی پیشکش۔ چینی صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے ڈویلپر سینٹرل چائنا رئیل اسٹیٹ نے ’’گندم کے بدلے گھر‘‘ کے نام سے اشتہار شائع کیا۔ اس اشتہار میں کہا ہے کہ 500 گرام گندم کو 2 چینی یوآن کے برابر سمجھا جائے گا ۔