نانجنگ : چین کے مشرقی جیانگ سو صوبے کے سوزو شہر میں جمعہ کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں ایک شخص میں اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی افسران نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق، ایک رابنسن آر44II ہیلی کاپٹر شام 5 بجے کے قریب پرواز سے واپس آتے ہوئے تقریباً 10 میٹر کی بلندی سے گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں زمین پر موجود ایک شخص کی موت ہو گئی، جب کہ جہاز میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جیانگ سو کی صوبائی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سربراہی میں حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
روس کا یوکرین امریکہ معاہدہ کے درمیان خارکیف پر بڑا ڈرون حملہ
کیف : یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے میں 50 افراد زخمی جب کہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے جمعہ کو رات گئے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر ایک بڑا ڈرون حملہ کر دیا ہے ، ایک ڈرون ایک بلند اپارٹمنٹ بلاک سے ٹکرایا جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور چھیالیس افراد زخمی ہو گئے ۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرین اور امریکہ کے درمیان یوکرین میں معدنیات کی تلاش کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے ۔