بیجنگ : بیٹے کی تلاش میں گوو گنگ تینگ نے اپنی ساری جمع پونجی خرچ کر ڈالی اور جب پیسے ختم ہو گئے تو انھیں بھیک مانگتے اور پلوں کے نیچے سوتے دیکھا گیا۔ایک چینی شخص کو 24 سال کی تلاش کے بعد اپنا بچپن میں اغوا کیے جانے والا بیٹا دوبارہ مل گیا ہے۔ اس دوران انھوں نے اپنے بیٹے کی تلاش میں پورے ملک میں موٹر سائیکل پر پانچ لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا۔گوو گنگ تینگ کے بیٹے کو دو سال کی عمر میں انسانی اسمگلروں نے صوبہ شانڈونگ میں ان کے گھر کے سامنے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے کی گمشدگی پر 2015 میں ایک فلم بھی بنائی گئی تھی جس کے اداکاروں میں ہانگ کانگ کے سپر سٹار اینڈی لاؤ بھی شامل تھے۔چین میں بچوں کا اغوا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور ہر سال ہزاروں بچے اغوا کر لئے جاتے ہیں۔چین کی وزارت برائے عوامی تحفظ کے مطابق، پولیس ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے ان کے بیٹے کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی۔