بیجنگ۔/9 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چینی وزارت سائنس و ٹکنالوجی نے اپنے ملک میں 5جی تجارتی خدمات کے آغاز کے چند دن بعد ہی اب 6جی نیٹ ورکس فروغ دینے کیلئے ورکنگ ٹیم کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔نائب وزیر سائنس و ٹکنالوجی وانگ ژی نے کہا کہ 6جی ٹکنالوجی پر تحقیق ہنوز دریافت کے ابتدائی مرحلہ میں ہے چنانچہ کلیدی آثار و قرائن اور ایپس کے بارے میں فی الحال واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔چینی وزارت نے اس ٹکنالوجی کے فروغ کیلئے ٹکنالوجی کمپنیوں، تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں سے 37 ماہرین پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو اس ضمن میں متعلقہ حکام کو اہم فیصلوں پر مشورے دے گا۔