چین میں 5جی ٹیلی کام خدمات کا آغاز

   

بیجنگ ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے تین کلیدی سرکاری ٹیلی کام آپریٹرس نے
5G
نیٹ ورک کا افتتاح کیا کیونکہ چین آئندہ نسل کیلئے ٹیلیکام ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی لیڈر بننا چاہتا ہے تاکہ وہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے بھی آگے نکل جائے۔ یاد رہیکہ امریکہ، برطانیہ اور جنوبی کوریا نے جاریہ سال اپنے
5G
نیٹ ورکس کا پہلے ہی آغاز کردیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق
5G آئندہ نسل کی سیلولر ٹکنالوجی ہے جس کی ڈاؤن لوڈ رفتار موجودہ 4G LTE نیٹ ورکس سے 10 تا 100 گنا زائد تیز ہے۔