* ناننگ(چین): پانچ بے بس کرایہ کے قاتلوں نے ناننگ کی عدالت میں سماعت کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ان تمام کو دو سال 7 ماہ سے لے کر پانچ سال تک سزا سنائی گئی کیونکہ انہوں نے قتل کا کنٹراکٹ دوسروں کو دے کر دولت کمانے کی سازش کی تھی لیکن آخری مبینہ قاتل نے ہونے والے مقتول سے سازش کر کے اپنی موت کا بہانہ کرنے پر اسے راضی کرلیا لیکن اس نے پولیس کو اس کی اطلاع دے دی ۔
