بیجنگ۔ مقامی حکام نے اتوار کو بتایا کہ جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں حالیہ بارشوں کے طوفان کے درمیان 80,000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہیکہ صوبے کے ہنگامی انتظامی حکام کے مطابق جمعہ کے روز سے سیچوان کے کئی شہروں اور پریفیکچرز میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے، جس سے سیلاب کی صورت حال کی وجہ سے مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین بارشوں کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی حکام نے بارش کی وجہ سے آنے والی ثانوی آفات سے بچاؤ کے لیے جگہ کی جانچ، گشت اور نگرانی کے کام کو بڑھا دیا ہے، مقامی لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے کے لیے احتیاطی فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔ 3 اگست کو ہونے والی شدید بارش نے سیچوان کے شہر کانگڈنگ میں ایک طوفانی سیلاب اور مٹی کے تودے گرے، جس میں 27 افراد کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔