بیجنگ: چین میں فائیو جی فون کی ترسیل رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 70.4 فیصد بڑھ کر 18 کروڑ 30 لا کھ یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک کے کل موبائل فونز کی ترسیل کا حجم 73.8 فیصد رہا۔اسی عرصے کے دوران مارکیٹ میں فائیو جی کے مجموعی طور پر 172نئے ماڈلز متعارف کیے گئے جو کہ نئے جا ری ہونے والے تمام ہینڈسیٹ ماڈلز کا 48.6 فیصد ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں چین نے فائیو جی فونز کے 1 کروڑ 51 لاکھ 20 ہزار یونٹس ترسیل کئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت8.1 فیصد زیادہ ہیں۔