بیجنگ : چین کی وزارت قومی دفاع نے آسٹریلوی وزیردفاع پیٹر ڈوٹن کے چین کے بارے میں منفی بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔وزارت قومی دفاع کے ترجمان ووچھیان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نام نہاد”چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا اور چین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانا انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔وو نے کہا کہ ڈوٹن کے حالیہ اشتعال انگیز بیان سے ان کی سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب مکمل طور پرعیاں ہوتا ہے جو نہ صرف عالمی امن، ترقی اور تعاون کے موجودہ رجحان کے خلاف بلکہ علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے اپنے مفادات کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔وو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہتے ہوئے قومی دفاعی پالیسی پر مضبوطی سیعمل پیرا ہے جو کہ دفاعی نوعیت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں اور اس کی عسکری ترقی کا کوئی ملک ہدف نہیں ہے ۔