چین نے اپنا پہلا سولار تحقیقی سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

   

بیجنگ : چین نے اپنا پہلا سولارتحقیقی سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے، جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سیٹلا ئٹ کو جنوبی چین کے شان زی صوبے میں واقع تائی یو آن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔لانچنگ کے بعد یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ 2D راکٹ کی مدد سے کام یابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے۔