چین نے اپنے ’لاپتہ‘وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

   

بیجنگ : چینی وزیر دفاع جنرل لی شانگفو تقریباً دو ماہ سے عوامی سطح پر کہیں بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔ حالیہ مہینوں میں وہ ایسے دوسرے سینیئر چینی رہنما ہیں، جنہیں پراسرار حالات میں عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے طلاع دی کہ ملک کے وزیر دفاع جنرل لی شانگفو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم ان کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور فوری طور پر ان کے متبادل کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔جنرل لی شانگفو 29 اگست کے بعد سے ہی عوامی سطح پر کہیں نظر نہیں آئے تھے اور آخری بار انہیں ‘چینی افریقی امن فورم’ میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔