چین نے بھی ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز ٹھکرا دی

   

بیجنگ ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حل کے لئے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو یہ کہہ کرمسترد کر دیا ہے کہ اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔چین نے ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے مسئلے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو جمعہ 29 مئی کو مسترد کردیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجان نے کہا کہ چین اور ہندوستان مذاکرات اور آپسی صلاح و مشورے سے اس مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔